ملالہ پرقاتلانہ حملہ صوبائی حکومت کا ملزمان کی نشاندہی کرنے پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

قاتلانہ حملے کی انکوائری کے لئے ايس پی انويسٹی گيشن ارشاد خان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے


Online/ October 10, 2012
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ فوٹو: آئی این پی

خیبر پختونخوا حکومت نے ملالہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کو ایک كروڑ روپے انعام دینے كا اعلان کیا ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی انکوائری کے لئے ايس پی انويسٹی گيشن ارشاد خان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |