خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

فضائی کارروائی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 3خودکش بمبار بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 23, 2015
فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ و گولا بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ و گولا بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں