این اے 246 میں کسی پولنگ اسٹیشن پر کوئی شکایت نہیں ملی آئی جی سندھ

پولیس کی بڑی تعداد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہے، غلام حیدر جمالی


ویب ڈیسک April 23, 2015
سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو اسے فوری حل کیا جائے، آئی جی سندھ فوٹو: فائل

SWAT: آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے اور اب تک کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

کراچی میں این اے 246 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی نے کہا کہ وہ جہاں گئے انہیں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات نظر آئے، پولیس کی بڑی تعداد تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہے اور اب تک کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب مکمل طور پر پرامن طریقے سے ہورہا ہے، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو اسے فوری حل کیا جائے تاہم انتخاب سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو الیکشن کمیشن حکام اسے خود حل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں