باراک اوباما کی دادی اور چچا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

قرآن کریم اور سنت نبوی ﷺ ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتی ہے، سارہ عمر


ویب ڈیسک April 23, 2015
مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام اور معتمرین کی سہولیات کے لئے انتظامات انتہائی اعلیٰ ہیں۔ فوٹو: فائل

MIRPUR: امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر اور چچا سعید اوباما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر چند روز قبل اپنے بیٹے سعید اوباما اور پوتے موسیٰ اوباما کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہمیں برداشت اور صبر کا درس دیتی ہے، ان پر عمل ہی بنی نوع انسان کی راہ نجات ہے۔

سارہ عمر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام اور معتمرین کی سہولیات کے لئے کئے گئے انتظامات انتہائی اعلیٰ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے منسوب متبرکات کی زیارت کا بھی شرف حاصل کیا ، ان کی نظر میں موجودہ دور میں اسلام کی ترویج کا یہ سب سے احسن طریقہ ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ دیگر ممالک بھی سعودی حکومت کے تعاون سے اس قسم کی نمائش کا اہتمام کریں گے جس سے اسلام کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں آسانی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔