ٹیپو سلطان کے زیر استعمال جنگی سامان اور دیگر نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام

سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوئی


ویب ڈیسک April 23, 2015
ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف جدو جہد کرنے والے ٹیپو سلطان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر نوادرات 90 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیئے گئے۔

لندن کے معروف نیلامی مرکز بون ہیم کے شعبہ برائے اسلامی فنون نے ٹیپو سلطان کے زیر استعال بندوق، تلواروں کا سیٹ، زرہ اور دیگر نوادرات سمیت 30 اشیاء کو نیلامی کے لئے پیش کیا۔ سب سے زیادہ بولی قیمتی تلواروں کے سیٹ کی لگی جو 32 لاکھ 26 ہزار 902 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان نے تلواروں پر شیر کی شکل کندہ کروائی تھی جس کی وجہ سے ہی وہ شیر سلطان کے نام سے مشہور ہوئے۔

ٹیپو سلطان کے زیر استعمال گولے پھینکنے والی توپ 21 لاکھ 36 ہزار 540 ڈالر میں فروخت ہوئی جب کہ ان کے زیر استعمال بندوق 10 لاکھ 82 ہزار 124 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ ٹیپو سلطان کے زیر استعمال جو اشیاء نیلامی کے لئے فروخت کی گئیں ان میں تلواروں کی جوڑی، تیر، قیمتی ہیلمٹ، توپ، شکار کے لئے استعمال کی جانے والی بندوق شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔