شرمین عبید کی ’سانگ آف لاہور‘ امریکا کے ٹرائی بیکا فلم فیسٹول کے لئے نامزد

موسیقی کے موضوع پر بنائی گئی سانگ آف لاہور کو 3 الگ الگ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 23, 2015
’سانگ آف لاہور‘ کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکا اور دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم 'سانگ آف لاہور' کو امریکا کے ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں 3 الگ الگ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والے 14ویں ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے صرف 12 فلموں کو مختلف کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک 'سانگ آف لاہور' بھی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی اس فلم میں 1970 کی دہائی کے دوران مقبول ہونے والی موسیقی کا احاطہ کیا گیا ہے، اس فلم میں موسیقاروں کے انٹرویو بھی شامل کئے گئے ہیں۔

'سانگ آف لاہور' کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکا اور دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہم کردار لاہور کے سچل گروپ نے ادا کیا ہے جو خصوصی طور پر اس فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے امریکا پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔