ملک میں 2030 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار رہے گی رپورٹ

گیس کی کمی اور کول پراجیکٹ بھی بروقت مکمل نہ ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک October 10, 2012
منگلا، تربیلا اور چشمہ ڈیمز میں مٹی جمع ہونے سے پن بجلی کی پیداوار بڑی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے، رپورٹ

این ٹی ڈی سی نے لوڈ شیڈنگ فور کاسٹ کے نام سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں 2030 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر بڑے پن بجلی گھروں کے منصوبے نہ بنائے تو آئندہ 5 برسوں ميں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہوجائے گا۔ منگلا، تربیلا اور چشمہ ڈیمز میں مٹی جمع ہونے سے پن بجلی کی پیداوار بڑی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس کی کمی اور کول پراجیکٹ بھی بروقت مکمل نہ ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو تیل سے بجلی پیدا کرنا پڑے گی جو انتہائی مہنگی ہوگی اور صارفین مہنگی بجلی خرید نہیں سکیں گے جس کی وجہ سے بجلی کی چوری بھی بڑھ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں