ضعیف العمر خواتین نے مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں الطاف حسین

کچھ لوگ صبح سے آئین سے ماورا حرکتیں کر رہے ہیں اور ووٹروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 23, 2015
اب بھی لاکھوں کارکن قطاروں میں کھڑے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پولنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائم الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج 100، 100 سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں۔

جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں لیکن اب بھی سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پولنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے زبردست ٹرن آؤٹ پر کارکنان کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صبح سے آئین سے ماورا حرکتیں کر رہے ہیں اور ووٹروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، آج ایم کیو ایم کی خواتین نے فوجی کمانڈروں سے زیادہ بہادری دکھائی اور 100، 100 سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں، ایم کیو ایم کی خواتین اور بزرگوں جیسے بہادر کسی دوسری پارٹی کے پاس نہیں اور بہادر بننے کا ڈرامہ کرنے والے دراصل عورتوں سے ڈرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں