امریکی خاتون اول خود کو جوان کہنے پر خوشی سے نہال ہوگئیں
مشیل اوباما نے خوشی سے بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کرنا شروع کردیا
عام طور پر تاثر پایا جاتا ہے کہ خواتین سے جب ان کی عمر پوچھی جائے تو وہ خاصی ناراضگی کا اظہار کرتی ہیں لیکن امریکا میں ایک تقریب کےدوران کسی عام خاتون سے نہیں بلکہ خاتون اول مشیل اوباما سے ایک بچی نے عمر پوچھی تو انہوں نے تھوڑا ہچکچا کر جواب دیا جس پر بچی کے رد عمل نے انہیں خوش کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ساتھ منائی جانے والی سالانہ تقریب میں امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے شامل ہو کر تقریب کو چار چاند لگادیئے جب کہ بچوں نے بھی ان سے خوب گفتگو اور سوالات کیے لیکن اس دوران ایک بچی کے ساتھ خاتون اول کے سوال جواب نے سب ہی کو حیران کردیا۔ بچی نے اچانک مشیل اوباما سے ان کی عمر کے بارے میں سوال پوچھ لیا جس کے جواب میں انہوں نے عام خواتین کی طرح کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی عمر 51 سال بتائی جس پر بچی نے انہیں یہ کہہ کر خوش کردیا کہ وہ اتنی عمر میں بھی کہیں زیادہ نوجوان نظر آتی ہیں۔
بچی کی جانب سے جواب ملنے پر مشیل اوباما نے فوری طور پراسے مائیک دینے کا کہا تاکہ وہ اس کا جواب مائیک پر دے، مائیک ملنے پر بچی نے سب کے سامنے اپنا جواب دوبارہ دہرایا جس پر خاتون اول خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور بچی کو گود میں اٹھاکر پیار کرنا شروع کردیا۔