بھارت گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
بھارت نے 11فیصد اضافے کے ساتھ ایک سال میں 13 لاکھ 56 ہزار ٹن سے زائد گوشت برآمد کیا،رپورٹ
یہ ہے بھارت جہاں ایک طرف جمہوریت اور سیکولر ازم کا الاپ راگا جاتا ہے تو دوسری جانب اقلیتوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگانے سے بھی باز نہیں آتا اور اس کے اس طرز عمل کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان ہی بنتے ہیں جن پر اس کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی پابندی لگادے لیکن جس حد تک ہوسکے وہ ریاستی ظلم وجبر سے نہ صرف انہیں دبانے کی کوشش کرتا ہے بلکہ مذہبی آزادی پربھی پابندی لگانے سے باز نہیں آتا جس کا واضح ثبوت مودی سرکار کا گائے کے ذبح پر پابندی لگانا ہے لیکن بھارتی حکومت کے اس منافقانہ طرز عمل کا پول اس وقت کھل گیا جب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مودی کا بھارت گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور اس نے برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گائے کے گوشت کی برآمد میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جب کہ روس اور دیگر ممالک کی جانب سے گوشت کی درآمد میں کمی ہوئی ہے لیکن بھارت میں اس کی برآمد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گوشت بھارت پھر برازیل، یوروگوئے، یورپی یونین اورامریکا نےبرآمد کیا جب کہ روس نےبھی بھارت کی 4 بڑی کمپنیوں کو گوشت برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے 11فیصد اضافے کے ساتھ ایک سال میں 13 لاکھ 56 ہزار ٹن سے زائد گوشت برآمد کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گائے کے گوشت پر پابندی لگانی والی ریاستوں میں سے اترپردیش ایسی ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ گائے کاٹ کر اس کا گوشت برآمد کیا جاتا ہے تو جناب اسے کہتے ہیں ''اپنے ملک میں گاؤ ماتا۔۔دوسرے ملک کیلئے اسی ماتا کو کاٹا''۔