ملالہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف بہادری کی علامت ہیں الطاف حسین

عوام کو جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 10, 2012
عوام کو جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بہادری کی ایک علامت ہیں۔

انسانی حقوق کے رہنما اقبال حیدر ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عوام کو جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

اقبال حیدرکا کہنا تھا کہ طالبان نے ایک ایسی معصوم بچی کی جان لینے کی کوشش کی جو اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہی تھی اور طالبان کی حمایت کرنے والے بھی جرائم میں برابر کےشریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں