ایم کیوایم کے دشمنوں نے تمام ترہتھکنڈے استعمال کئے مگراللہ نے ہماری عزت رکھی الطاف حسین

عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں مائنس ون فارمولا نہ پہلے قبول تھا اور نہ آج قبول ہے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک April 24, 2015
عوام نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کو اپنا مینڈیٹ دے کر ثابت کردیا کہ حق پرست عوام اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

PESHAWAR: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کو اپنا مینڈیٹ دے کر ثابت کردیا کہ حق پرست عوام اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں اور ہم پر لگائے جانے والے تمام من گھڑت اور بے بنیاد الزامات اور میڈیا ٹرائل کو مسترد کردیا ہے۔

این اے 246 سے امیدوار کنور نوید جمیل کی کامیابی کے بعد کارکنان سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حق پرست عوام نہ ہی میڈیا ٹرائل سے اور نہ ہی ریاستی جبر سے خوفزدہ ہونے والے ہیں، آج عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں مائنس ون فارمولا پہلے قبول تھا اور نہ آج قبول ہے، اور نہ ہی وہ ایم کیو ایم سے دور ہوسکتے ہیں اس لئے کہتا ہوں کہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دشمنوں نے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کئے مگر اللہ نے ہماری عزت رکھی۔

ایم کیو ایم قائد نے این اے 246 سے کامیاب امیدوار کنور نوید جمیل کو مبارکباد دیتے ہوئے 3 روزہ جشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اور عوام تحریک کی کامیابی پر شکرانے کے نوافل ادا کریں اور جشن ضرور منائیں لیکن ساسی مخالفین کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا اس لئے ہمارے میںڈیٹ کو تعصب کی نذر نہ کیا جائے اور حقیقت کو تسلیم کیا جائے، کارکنان نے تمام سختیوں کا سامنا کیا لیکن ظلم کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا جب کہ خوف کے بعد بھی ایم کیو ایم کی ماؤں اور بہنوں نے ہمت نہیں ہاری جس کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں