ورلڈ کپ2022کے لئے قطر نے پانچویں اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کردی

ہمیں امید ہے کہ اسٹیڈیم قطرکو یہاں سب سے اچھے ورلڈ کپ کے اہتمام میں مدد دے گا، چیئرمین الریان اسپورٹس کلب

ہمیں امید ہے کہ اسٹیڈیم قطرکو یہاں سب سے اچھے ورلڈ کپ کے اہتمام میں مدد دے گا، چیئرمین الریان اسپورٹس کلب فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD:
قطر نے ورلڈ کپ2022 کے پانچویں اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کردی۔


40 ہزار نشستوں کا حامل الرایان اسٹیڈیم7 برس کی مدت میں ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کا اہتمام کریگا۔ توقع ہے کہ اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے آغاز سے تین برس قبل ہی تیار ہوجائے گا۔ دارالحکومت دوحا کے علی بن عبداللہ فورٹ میں ہونے والی ایک تقریب میں قطر کے ورلڈ کپ سربراہ حسن التھوادی نے کہاکہ فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کیلیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

الریان اسپورٹس کلب کے چیئرمین شیخ سعود بن خالد بن حماد الثانی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسٹیڈیم قطرکو یہاں سب سے اچھے ورلڈ کپ کے اہتمام میں مدد دے گا۔
Load Next Story