ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈزکیلیے کل پولنگ ہوگی

دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے،رینجرز آن کال ہوں گے جبکہ فوجی دستہ بھی الرٹ ہوگا،


Qaiser Sherazi April 24, 2015
دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے،رینجرز آن کال ہوں گے جبکہ فوجی دستہ بھی الرٹ ہوگا، فوٹو: فائل

ملک بھر کے42کنٹونمنٹ بورڈز میں18سال بعد کل ہفتہ25 اپریل کوہونیوالے بلدیاتی انتخابی مہم ختم ہوگئی۔

ملک بھر کے بیالیس کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلیے پولنگ کل صبح8بجے سے5بجے تک ہوگی مجموعی طورپر18لاکھ49ہزار424ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ان کے لیے مجموعی طور پر1298 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،پنجاب میں20،سندھ8،خیبرپختونخواہ11 جبکہ بلوچستان میں 4 کینٹ بورڈ ہیں،ملک بھر کے14کینٹ بورڈز میں10،دس وارڈیں ہیں جن میں راولپنڈی ،چکلالہ،واہ کینٹ،لاہور کینٹ، والٹن، سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،بہاول پور،پنو عاقل، حیدر آباد،فیصل آباد اور فیصل شامل ہیں اوکاڑہ، سیالکوٹ، کوئٹہ،پشاور،ایبٹ آباد میں5،پانچ،نوشہرہ4، کراچی، ملیر، رسالپورکوہاٹ میں3,3جبکہ ٹیکسلا،مری،اٹک، سنجوال، کامرہ،جہلم، منگلا، کھاریاں،منوڑا،ژوب،لورالائی، کورنگی، چراٹ،مردان،بنوں،ڈی آئی خان،حویلیاں اور مری گلاز میں2,2 کنٹونمنٹ بورڈ و وارڈز ہیں،راولپنڈی کی دس وارڈز میں91امیدوار،چکلالہ میں76امیدوار پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں ،راولپنڈی کینٹ میں215،چکلالہ میں101 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںجن میں چار ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی دینگے۔

دوسرے اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے،رینجرز آن کال ہوں گے جبکہ فوجی دستہ بھی الرٹ ہوگا،عام چھٹی ہوگی،پولنگ کے باعث شہر اور کینٹ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،پولیس کی ڈیوٹیوں کے باعث کل ہفتہ کو جیل سے ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائیگا،سکیورٹی کے انتہائی سخت وفول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں