بیساکھی میلے پرآئے سکھ خاندان کے 4 افراد لاپتہ

سکھ خاندان کے4 افراد کے لا پتہ ہونے کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع کھڑا ہونے کاامکان ہے، حکومتی ذرائع

سکھ خاندان کے4 افراد کے لا پتہ ہونے کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع کھڑا ہونے کاامکان ہے، حکومتی ذرائع۔ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیساکھی میلے پر آئے ایک سکھ خاندان کے 4 افراد پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔


اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر آنیوالے دنوں میں پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع کھڑا ہونے کاامکان ہے۔ 11 اپریل کو فرید کوٹ کے گاؤں سندھاوالہ سے آئے ہوئے 38 سالہ سنیل سنگھ، ان کی اہلیہ27 سالہ سنیتا، 9 سالہ بیٹی ہما کوراور 10 سالہ بیٹا عمر سنگھ لاپتہ ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چاروں لا پتہ افراد کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Load Next Story