امریکا میں ایبولا وائرس کے علاج کیلیے نئی دوا کا کامیاب تجربہ

لیبارٹری میں تجرباتی علاج کیلیے لائے گئے 3 بندر صحت مند ہو رہے ہیں، سائنسدان

اس وقت انسانوں میں ایبولا وائرس کو ختم کرنے کیلیے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے۔ فائل:فوٹو

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلیے تجرباتی طور پر بنائی گئی ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ بندر تجرباتی ویکسین سے صحت یاب ہوئے ہیں۔


ویکسین کے ذریعے ایبولا وائرس میں موجود داغ 'ماکونا' کو نشانہ بنایا گیا، ایبولا کی وجہ سے مغربی افریقی ممالک میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں تجرباتی علاج کیلیے لائے گئے تینوں بندر صحت مند ہو رہے ہیں جبکہ ایبولا سے متاثرہ 3 بندر جن کا علاج نہیں ہوا، بیماری کا شکار ہونے کے 9 دن کے اندر اندر مر گئے، اس وقت انسانوں میں ایبولا وائرس کو ختم کرنے کیلیے کوئی علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے۔
Load Next Story