پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

دھماکا ریموٹ کنڑرول ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا اور اس کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی، پولیس


ویب ڈیسک April 24, 2015
تخریب کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

جی ٹی روڈ پر کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنڑرول ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا اور اس کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ہی تھی۔ تخریب کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں