پوری قوم نے فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہے چوہدری نثار

پاکستان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک April 24, 2015
ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے لیکن پوری قوم نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔

ورسک میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے لئے مذاکرات شروع کئے گئے اور دہشت گردوں نے بھی پہاڑوں سے اتر کر جمہوری حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن مذاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کے واقعات نہ رکے جس کے بعد پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن ہماری فورسز کو اب بھی دہشت گردوں کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد چھپ کر ہمارے بچوں اور خواتین پر حملے کرتے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ صرف سیکیورٹی فورسز نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے اورچ اور پاکستان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ورسک میں ہورہی ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاس ہونے والے تمام جوان پ پاک سرزمین کے محفوظ ہیں، اپ کے ذمے یہ مقدس پیشہ آپ کے حصے میں آ رہا ہے آپ نے پاکستان کے طول و عرض میں امن لانا ہے، آپ نے ظالم کا ہاتھ روکنا ہے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں