سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے وزیر اعظم

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ پاکستان کا پالیسی ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک April 24, 2015
سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مشرق وسطیٰ بحران سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات پر تشویش کا اظہار کیا، دفتر خارجہ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی اور اس کی داخلی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

دفتر خارجہ سے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کی جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے تفصیلی ون آن ون ملاقات کی جب کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں یمن کی صورتحال کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نواز شریف نے مشرق وسطیٰ بحران سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان یمن مسئلے کے حل اور آئینی حکومت کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور یمن بحران کے پر امن حل کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے، دہشت گرد گروپوں اور غیر ریاستی عناصر کو خطے کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیا جائے گا اور حوثی باغیوں کو فوری طور پر یمنی دارالحکومت سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ پاکستان کا پالیسی ہے، سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی اور اس کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |