وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ISLAMABAD:
وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ روانہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وہ برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اپنے دوران کے دوران نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔