غلطیوں پرقابو پاکر ہی ٹیم کی قسمت بدلی جاسکتی ہے شاہد آفریدی

ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لئے امید ہے جلد کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی،کپتان


ویب ڈیسک April 24, 2015
امید ہے ٹیسٹ سیریزمیں صورتحال مختلف ہوگی اوراچھی سیریزدیکھنے کوملے گی، شاہد آفریدی۔ فوٹو:فائل

SUKKUR: قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ غلطیوں پر قابو پاکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے ہی ٹیم کی قسمت بدلی جا سکتی ہے۔

بنگلادیش سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لئے امید ہے جلد کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی تاہم واحد ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے اچھا کھیلا جس پر اسے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور تماشائی بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں، امید ہے ٹیسٹ سیریز میں صورتحال مختلف ہوگی اور اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

اپنے آؤٹ ہونے پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آؤٹ نہیں تھا امید ہے آئی سی سی سارا معاملہ دیکھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں