کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غیرسرکاری تنظیم کی ڈائریکٹرسبین محمود جاں بحق

سبین محمود کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 2 میں نشانہ بنایا جنہیں 5 گولیاں لگیں، پولیس


ویب ڈیسک April 25, 2015
سبین محمود کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 5 گولیاں ماریں، پولیس۔ فوٹو:فائل

ڈیفنس فیز 2 میں فائرنگ سے غیر سرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر سبین محمود جاں بحق جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرسرکاری تنظیم ٹی ٹو ایف کی ڈائریکٹر سیمینار میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہی تھیں جنہیں ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سبین محمود موقع پر جاں بحق جب کہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق غیرسرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر سبین محمود نجی تقریب سے واپس گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 گولیاں لگنے سے سبین محمود جاں بحق جب کہ 2 گولیاں لگنے سے ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی جنہیں نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں