74سالہ ضعیف شخص نےانٹرکا امتحان پاس کرلیا

امین الدین کا کہنا ہےکہ غربت کے سبب انھوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی ہے۔


Staff Reporter April 25, 2015
کراچی کے رہائشی امین الدین نے جامعہ ستاریہ سے حفظ قران کے ساتھ ساتھ درس نظامی بھی مکمل کر رکھا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

چند ماہ قبل اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت ہونے والے انٹرکے ضمنی امتحان میں 74 سال کے ضعیف العمرشخص نے شرکت کی اورامتحان پاس کرلیا۔

انٹربورڈ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران 74سالہ امین الدین نے بتایاکہ وہ بھارت کے علاقےپٹیالہ سے تعلق رکھتے ہیں، برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد ہجرت کے دوران امین الدین کے والدین اور بہن بھائی سمیت دیگرعزیز و اقارب کو قتل کردیا گیا تھا، وہ تن تنہا پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہوئے اوریہاں آکرمحنت مزدوری شروع کردی ۔

جامعہ ستاریہ سے قرآن حفظ و درسِ نظامی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انھوں نے میٹرک اوربعدازاں انٹرمیڈیٹ کاامتحان پاس کیا، امین الدین جن کے پاس اپنا گھر موجودنہیں ہے دارالعلوم میں ہی رہائش پذیرہیں جب اُن سے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انکشاف کیاکہ غربت کے سبب انھوں نے اب تک شادی ہی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں