کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن سندھ میں متحدہ اور پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا
ن لیگ68،آزادامیدواروں نے55،پی ٹی آئی 42،متحدہ 19،پی پی7،جماعت اسلامی6 اوراے این پی نے2 نشستیں حاصل کیں،غیرحتمی نتائج
ملک بھرکے42کنٹونمنٹ بورڈزکے 199 وارڈز کے انتخابات میں غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 68 نشستیں لیکر میدان مارلیاجبکہ آزاد امیدواروں نے55 سیٹیں حاصل کیں،پاکستان تحریک انصاف نے42،ایم کیو ایم نے19، پیپلزپارٹی7، جماعت اسلامی6اوراے این پی نے2نشستیں حاصل کیں۔
لاہور میں کینٹ اوروالٹن کنٹونمنٹ بورڈزکے20 وارڈز میں 15 نشستوں پرمسلم لیگ (ن) جب کہ 5 نشستوں پرتحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی کی تمام 10 نشستوں پرمسلم لیگ ن نے کلین سوئپ کیاجب کہ تحریک انصاف کا وہاں سے صفایا ہوگیا۔ وارڈ 1 سے ملک ساجد، وارڈ 2 ملک عثمان، وارڈ 3 محمد شفیق، وارڈ 4 رشید خان، وارڈ 5 راجہ جہانداد، وارڈ 6 ملک منصور، وارڈ 7 حاجی ظفر اقبال، وارڈ 8 ارشد قریشی، وارڈ 9 حافظ حسین ملک اور وارڈ 10 سے شہزاد مغل کامیاب ہوئے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کی 10 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے9 پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک سیٹ جماعت اسلامی نے جیت لی۔
عمران خان کے حلقے سے تحریک انصاف بری طرح پٹ گئی۔گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈمیں مسلم لیگ ن نے5، تحریک انصاف نے 3 اورآزاد امیدواروں نے2نشستیں حاصل کیں جب کہ سیالکوٹ میں ن لیگ نے 4 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ایک سیٹ پرپی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ وارڈنمبر1میں مسلم لیگ ن کے زاہد ندیم شمسی، وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے ملک وحید، وارڈ نمبر3میں مسلم لیگ ن کے مشتاق قادری، وارڈ نمبر 4 میں تحریک انصاف کے سید احمد رضا، وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ ن کے عاطف منیر 901 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیکھاریاں میں وارڈ نمبر ایک پرآزاد امیدوار نصیرحیدر اور وارڈ نمبر2 میں تحریک انصاف کے مسعودچوہان کامیاب ہوئے۔مجموعی طور پر ٹرن آئوٹ40فیصد سے کم رہا۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں3 نشستوں پر انجمن مزارعین پنجاب کے حمایت یافتہ امیدوار جبکہ دیگر2 سیٹوں پر بھی آزاد امیدوار جیت گئے،وارڈ نمبر 1میں آزاد امیدوار اختر حمید 286ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اورپی ٹی آئی کی شازیہ منظور229 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔وارڈ نمبر 2میں انجمن مزراعین کے حمایت یافتہ ندیم انور بھٹی 492لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے رانا امداد 296ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3میں راجااکرم 662ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے شریف جنجوعہ نے 641ووٹ لیے۔ وارڈنمبر 4میں انجمن مزراعین کے حمایت یافتہ مقبول صابر 1638ووٹ لے کر جیتے جبکہ مسلم لیگ ن کے اصغرانجم 954ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈ نمبر 5میں انجمن مزراعین کے حمایت یافتہ شہزاد شفیع 2091 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کے یسین بھٹہ 1156 ووٹ لے سکے۔ کامیابی کے بعد انجمن مزارعین کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔سرگودھا میں ن لیگ نے 4 اور پی ٹی آئی نے 2 وارڈز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 آزاد امیدوار منتخب ہوئے، وارڈ نمبر 1 سے ن لیگ کے ملک اشرف، وارڈ نمبر 2 میں ن لیگ کے بلال خالد وڑائچ، وارڈ نمبر 3 میں ن لیگ کے راجہ شہزاد انور، وارڈ نمبر 4 میں ن لیگ کے عرفان مزمل، وارڈ نمبر 5 میں جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی دھڑوں کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمر فاروق، وارڈ نمبر 6 میں تحریک انصاف کے محمد ارشد، وارڈ نمبر 7 میں تحریک انصاف کے محمد آصف ، وارڈ نمبر 8 میں آزاد امیدوار رائو جنید علی، وارڈ نمبر 9 میں آزاد امیدوار توقیر اشرف گجر اور وارڈ نمبر 10 میں آزاد امیدوار ندیم اختر کامیاب ہوئے۔
ملتان میں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی نے3،3نشستیں جیتیں جبکہ4وارڈز میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔وارڈنمبر ایک سے مسلم لیگ ن کے رانا اشرف، وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار محمد اسلم، وارڈ نمبر 3 سے مسلم لیگ ن کے طارق نیاز، وارڈ نمبر 4 سے تحریک انصاف کے سعید مونی، وارڈ نمبر 5 سے مسلم لیگ ن کے خالد اسد، وارڈ نمبر 6 سے تحریک انصاف کے یعقوب کھوکھر، وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار ہمایوں اکبر، وارڈ نمبر 8 سے آزاد امیدوار خورشید خان، وارڈ نمبر 9 سے آزاد امیدوار شمشاد انصاری، وارڈ نمبر 10 سے تحریک انصاف کے امیدوار ضیغم طیب کامیاب ہوئے۔پولنگ پرامن رہی تاہم ٹرن آئوٹ کم رہا۔بہاولپور میں تینوں وارڈزسے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 1سے ریحان بن جاوید، وارڈ نمبر 2میں خان محمد، وارڈ نمبر3سے محبوب احمد کامیاب ہوئے۔ شورکوٹ میں پانچوں نشستیں آزاد امیدوار جیت گئے۔
سیاسی حلقے کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم اس وقت کراچی میں جاری آپریشن میں چھاپوں ،گرفتاریوں اور دیگرسیاسی مسائل کا شکار ہے تاہم ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اس کی کامیابی اس کے سیاسی مخالفین اور الزامات لگانے والوں کیلیے ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اس کامیابی نے واضح کیاہے کہ کراچی میں سیاسی طور پرایم کیوایم کوبڑا عوامی مینڈیٹ حاصل ہے ۔کنٹونمنٹ وارڈنمبر1میں ایم کیوایم کے بشیر احمد1265ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے ان کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اشرف عباس426ووٹ لے سکے۔ کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 2سے آزاد امیدوارچوہدری ناصر علی 284ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔کراچی کنٹونمنٹ وارڈنمبر3سے آزاد امیدوار ایوب خان 429ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار عبدالرحمٰن376ووٹ حاصل کرپائے۔ کراچی کنٹونمنٹ وارڈ نمبر4سے ایم کیوایم کی خاتون امیدوار روبینہ انجم 683ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئیں، کراچی کنٹونمنٹ وارڈ نمبر5 سے ایم کیوایم کے امیدوار محمداکرم نے 2283 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ان کے مدمقابل پی پی پی کے امیدوار امتیاز خٹک1005 ووٹ حاصل کرسکے۔ملیر کنٹونمنٹ کی3نشستوں میں سے ملیر کنٹونمنٹ 1سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے فدا حسین 1428ووٹ لے کامیاب ہوئے ،ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران منورنے1100 ووٹ حاصل کیے۔ملیر کنٹونمنٹ 2سے ایم کیوایم کے امیدوار عبدالحسن نے1022ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالغفور870 ووٹ حاصل کرسکے۔ملیر کنٹونمنٹ 3سے آزاد امیدوارملک محمدرضا723ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔
کورنگی کنٹونمنٹ کی واحدایک نشست پرکورنگی وارڈ 1سے پی ایم ایل (ن)کے امیدوارنصرت اللہ 1265ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ان کے مقابلے میں ایم کیوایم کے ہزار خان850ووٹ حاصل کرپائے۔کلفٹن کنٹونمنٹ کی10 نشستوں میں سے کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ1سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمداحمد178ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ۔کلفٹن کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ایم شفیق1565 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں پی ایم ایل(ن) کے امیدوار کرم خان نے445،پی ٹی آئی کے امیدوار نے247 ،جماعت اسلامی کے امیدوار نے102اور ایم کیوایم کے امیدوار نے صرف67ووٹ حاصل کیے۔کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ3 سے پی پی پی کے امیدوار امیرشاہ486 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،ان کے مقابل ایم کیوایم کے امیدوارسید شاہ فیصل212 ووٹ لے سکے۔کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ4سے پی ٹی آئی کے امیدوارمحمدجمیل460ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ5سے پی پی پی کے امیدوار عبدالحمید958ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔کلفٹن کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر6 سے ایم کیوایم کے ذکاالدین 1599ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔کلفٹن کنٹونمنٹ(پی اینڈ ٹی کالونی)وارڈ7میں ایم کیوایم کے امیدوارایم شاہدشیخ1793 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ8 سے جماعت اسلامی کے ذکر محنتی689 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے حامدایچ خاورنے 498ووٹ حاصل کیے۔کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ9سے پی ٹی آئی کے عزیز الحق کامیاب ہوگئے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ وارڈ10 سے پی ٹی آئی کے ایم اسلم خالق 1454ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابل جماعت اسلامی کے امیدوارسفیان دلاور845 ووٹ لے سکے۔فیصل کنٹونمنٹ کی10نشستوں میں ہونے والے انتخابات میں فیصل کنٹونمنٹ وارڈ1سے سے ایم کیوایم کے بشارت الہی 1188ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ان کے مقابل مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے673 اور جماعت اسلامی کے امیدوار409ووٹ حاصل کیے۔ فیصل وارڈ2سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار علی عاشق گجر 1197ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔فیصل کنٹونمنٹ وارڈ3سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوارمحمدفاضل نے 1170 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، وارڈ نمبر 4سے ایم کیوایم کے نعمان ملک 2ہزار301ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، فیصل کنٹونمنٹ وارڈ5سے ایم کیوایم کے کاشف خان 1594 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مقابل جماعت اسلامی کے امیدوار نے232ووٹ حاصل کئے۔فیصل کنٹونمنٹ میں وارڈ نمبر6 میں ایم کیوایم کے امیدوار شہادت اللہ نے1172ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہمایوں پرویز نے صرف171 ووٹ حاصل کیے۔
فیصل کنٹونمنٹ7سے ایم کیوایم کے محمدکمال نے 1105 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے۔فیصل کنٹونمنٹ وارڈ 8 سے ایم کیوایم کے ذیشان بشیر فاروقی 2374 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار محمد عبدالمقتدر نے 313 ووٹ حاصل کرسکے۔ فیصل کنٹونمنٹ کے وارڈ 9 سے مسلم لیگ (ن) کے فصیح الرحمان 379 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، فیصل کنٹونمنٹ کے وارڈ 10سے ایم کیوایم نواب الدین 1369ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کی2نشستوں میں سے منورہ کنٹونمنٹ وارڈ نمبر1سے جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ عبدالمجید 302 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ منوڑہ وارڈ2سے آزاد امیدوار محمدفضل 327ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوارنعمان خان نے212ووٹ لیے۔
خیبرپختونخوامیں حکمران اتحاد نے واضح برتری حاصل کرلی، پشاور میں تحریک انصاف نے2، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک، ایک نشست جیتی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا، وارڈ1سے آزاد امیدوار محمد وارث، وارڈ 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شیر افضل خان، وارڈ3 سے پیپلز پارٹی کے یاد اللہ خان بنگش، وارڈ4سے پی ٹی آئی کے غلام حسین اور وارڈ5 سے جماعت اسلامی کے عاطف علی کامیاب ہوئے، نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں حکمران اتحاد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے2 اور اے این پی نے ایک سیٹ جیتی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، وارڈ نمبر ایک پر پی ٹی آئی کے محمد فیاض' وارڈ نمبر 2 پر اے این پی کے واجد قیوم ' وارڈ نمبر3 پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار ظاہر حسین ایڈووکیٹ، وارڈ نمبر4 پر آزاد امیدوار محمد اسماعیل کامیاب ہوئے۔
رسالپور وارڈ نمبر ایک پر پی ٹی آئی کے عابد مشوانی، وارڈ نمبر 2 پر جماعت اسلامی کے ندیم شاہ ٹیپو، وارڈ نمبر 3 پر آزاد امیدوار محمد اسلم کامیاب ہوئے۔مردان وارڈ نمبر ایک میںعوامی نیشنل پارٹی کے طارق خان جبکہ وارڈ نمبر 2 آزاد امیدوار حاجی انور علی کامیاب ہوئیکوہاٹ کے وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے محسن عتیق جبکہ دیگر 2وارڈز میں آزاد امیدوار اسد جاوید اورمحمد ثقلین کامیاب ہوئے،بنوں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1میں آزاد امیدوار شیرین مالک اور وارڈ نمبر2 پر پی ٹی آئی کے حاجی ممتاز جیتے،ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدوار میجر(ر) کفایت اللہ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 2امیدواروں کوپچھاڑدیا۔
بلوچستان میں8 نشستوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے جبکہ ایک نشست مسلم لیگ(ن)نے حاصل کی،کوئٹہ وارڈنمبرایک میں محمد عامر، وارڈ نمبر 2میں مبین خلجی،وارڈ نمبر 3میںمسلم لیگ (ن)کے محمد اسلم کرد، وارڈ نمبر 4میں کاظم علی اور وارڈ نمبر 5میں عبدالقادرکامیاب ہوئے، لورالائی وارڈنمبر1میںاتحاد پینل کے فیض محمدکاکڑ اور وارڈنمبر 2میںاتحادپینل کے محمدشعیب کامیاب قرار پائے۔ژوب وارڈ نمبر 1پر جمعہ خان اور وارڈ نمبر 2پرفتح محمد بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nxv9j_cantonment-board-election_news
ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کو پہلا درجہ، 50 ہزار سے زائد آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کودوسرا درجہ جب کہ 50 ہزار سے کم آبادی رکھنے والے کینٹ بورڈ کو تیسرا درجہ دیا۔ کچھ شہروں میں الیکشن کمیشن اور پولنگ ایجنٹس کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ تھوڑا تاخیر سے شروع ہوئی۔
کنٹونمنٹ بورڈز کی 199 نشستوں پر 1151 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 610 آزاد حیثیت میں جب کہ 541 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ پرانتخاب لڑا، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے 135، ن لیگ کے 128، پیپلزپارٹی کے 89، جماعت اسلامی 74 ،ایم کیو ایم کے 27 اور اے این پی کے 13 امیدوار مد مقابل آئے جب کہ 10 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔ پولنگ کے لئے کنٹونمنٹ ایریا میں رجسٹر 18 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 20 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔
انتخابات کے لئے ایک ہزار 225 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 130 کو انتہائی حساس جب کہ 110 کو حساس قراردیا گیا۔ سیکیورٹی کے فرائض کے لئے پاک فوج کے 12 ہزار 400 جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2nz2v2_cantonment-elections_news