پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے اے پی ایم ایل کے امیدوار پراسرار طور پر لا پتہ

شمس الرحمان کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ایس ایس پی میاں سعید

شمس الرحمان کو مخالف پارٹی کے امیدوار نے اغوا کیا ہے، اہل خانہ کا الزام۔ فوٹو: فائل

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پشاور سے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے امیدوار شمس الرحمان مہمند پراسرار طور پر لا پتہ ہو گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پشاور کے وارڈ تھری سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار شمس الرحمان مہمند گزشتہ رات سے پر اسرار طور پر لا پتہ ہیں۔ شمس الرحمان مہمند کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مخالف پارٹی کے امیدوار نے اغوا کیا ہے، انہیں دستبردار ہونے کے عوض رقم دینے کی پیش کش بھی کی گئی تھی جب کہ پولیس کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی پشاور میاں سعید کا کہنا ہے کہ شمس الرحمان کو حلہ جھنگی میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور ان سے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story