مسلم لیگ ن نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیئے

تحریک انصاف کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، جواب میں موقف

تحریک انصاف کے صرف 5 فیصد امیدواروں نے انتخابی نتائج کے خلاف متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا، مسلم لیگ (ن) کا جواب۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔


مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بیشتر امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں اور انہوں نے نتائج بھی تسلیم کیے، تحریک انصاف کے صرف 5 فیصد امیدواروں نے انتخابی نتائج کے خلاف متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جن میں سے بیشتر کے فیصلے بھی ہوچکے ہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام نے اس کے منشور اور مقبولیت کے باعث کامیاب کرایا، بطور جماعت اس نے کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں کی، تحریک انصاف کم و بیش 2 سال تک عام انتخابات میں سازش کا الزام لگاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن کے سامنے سازش کے الزام سے دستبردار ہوگئی اور الیکشن کمیشن کے انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا۔
Load Next Story