داعش نے عراق اور شام میں موسیقی سننا اور کھیلوں کی شرٹس پہننا حرام قرار دے دیا

قانون کی خلاف ورزی پر 80 کوروں کی سزا ملے گی، داعش کا اعلان


ویب ڈیسک April 25, 2015
دوسرے مذاہب کی اصطلاحات،ان کے پیشروؤں کی تصاویر یا ان کے ناموں والے کپڑے پہننے پر بھی پابندی ہوگی فوٹو : فائل

KARACHI: عراق اور شام میں برسرپیکار جنگجو تنظیم داعش نے موسیقی سننے اور کھیلوں کی شرٹس پہننا حرام قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر 80 کوڑوں کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق داعش کی جانب سے تقسیم کئے گئے پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام یورپی ملکوں کے اسپورٹس کلب کے ''لوگو'' پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کریں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے گانے سننے کو بھی 'حرام' قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ میڈونا کے گانے سننا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ دوسرے مذاہب کی اصطلاحات،ان کے پیشروؤں کی تصاویر یا ان کے ناموں والے کپڑے پہننے پر بھی پابندی عاید کی ہے۔

پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ حرام قرار دی گئی چیزوں کا استعمال قانون کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی جس کی سزا 80 کوڑے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔