وجیہہ الدین احمد کی عمران خان کے انٹراپارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت

ٹریبونل کی تحلیل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب جاری کیا گیا۔


ویب ڈیسک April 25, 2015
ٹریبونل کی تحلیل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب جاری کیا گیا۔ فوٹو:فائل

DHAKA: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کی تحلیل کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ پارٹی رہنما جسٹس (ر) وجہیہ الدین احمد نے فیصلے کی مخالفت کردی۔

22 مارچ 2015 کو عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کی تحلیل کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب جاری کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہوگیا تھا البتہ اس کے باوجود اس ٹریبونل کی جانب سے جتنے نوٹس جاری کیے گئے پارٹی ان کا جواب دیتی رہی تاہم اب اسے باضابطہ طور پر ختم کردیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ ماہ سے ہوگا۔

دوسری جانب ٹریبونل کے سربراہ اور پارٹی رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے عمران خان کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 رکنی ٹریبونل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کررہے تھے اور ٹریبونل نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو طلب کیا تھا تاہم دونوں ہی پیش نہیں ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔