سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا تفتیشی افسر تبدیل واقعے کی ازسر نو تحقیقات ہوگی

کیس کی تفتیش مکمل ہونے کا حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا، ایس پی سجاد کا عدالت کو جواب


ویب ڈیسک April 25, 2015
فیکٹری میں آگ لگنے سے 250 سے زائد افراد جل کر مر گئے تھے۔ فوٹو: فائل

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا تفتیشی افسر تیدیل کردیا گیا ہے جو کہ واقعے کی از سر نو تحقیقات کرے گا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی نوشانہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کیس کے نئے تفتیشی افسر ایس پی ساجد پیش ہوئے،عدالت کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ کیس کی از سر نو تحقیقات کی جائے گی اس سلسلے میں فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے میں کتا وقت لگے گا جس پر ایس پی سجاد نے کہا کہ اس بارے میں وہ کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے فیکٹری مالکان کو اگلی پیشی میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔