کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین نے نہیں عوام کی جانب سے کیاگیا ایم کیو ایم

وزیراعلٰی سندھ نے عوام کے مطالبے کو الطاف حسین سے منسوب کرکے قوم سے جھوٹ بولا ہے، ارکان قومی اسمبلی


ویب ڈیسک April 25, 2015
جہاں جہاں لوگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں وہاں بھی صوبے بنائے جائیں، ارکان قومی اسمبلی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنت کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین کی جانب سے نہیں بلکہ حقوق سے محروم عوام کی جانب سے کیاگیا ہے۔

کراچی سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، الطاف حسین نے ہرگز کراچی صوبے کامطالبہ نہیں کیا۔ گزشتہ شب جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں حقوق سے محروم عوام کی جانب سے کراچی صوبے کے نعرے گونجنے لگے جس پرالطاف حسین کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے عوام میں محرومی بڑھ رہی ہے اوروہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسی طرح جہاں جہاں لوگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں وہاں بھی عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق صوبے بنائے جائیں۔

ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عوام کے مطالبے کو الطاف حسین سے منسوب کرکے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔