پورا پاکستان زلزلوں کی زد میں ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

زلزلہ آنے کے سلسلے کو کسی بھی وقت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، محمد اجمل


ویب ڈیسک April 25, 2015
نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد اجمل کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان ہی زلزلوں کی زد میں ہے اور کسی بھی وقت زلزلے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد اجمل کا کہنا ہے کہ زلزلہ آنے کے سلسلے کو کسی بھی وقت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پورا پاکستان ہی فالٹ لائن پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 اعشاریہ کی شدت سے آنے والے زلزلے بہت تباہی لاتے ہیں اور نیپال میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریاں کوئٹہ میں 1935 میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی اور لاپتہ افراد تاحال لا پتہ ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں نیپال میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں جب کہ مواصلات کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |