پاکستان کی نیپال اور بھارت کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کی پیشکش

دونوں ممالک کے سفیروں کو وہاں کی حکومتوں سے رابطہ کرکے نقصان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک April 25, 2015
پاکستان اس مشکل حالات میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کے لئے تیار ہے، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے نیپال اور بھارت کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارت اور نیپال میں تباہ کن زلزلے پر دکھ اور زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل حالات میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کے لئے تیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سفیروں کو وہاں کی حکومتوں سے رابطہ کرکے نقصان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مختصر نوٹس پر امداد کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے تباہ کن زلزلے میں اب تک 450 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |