وزیر اعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبالہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک April 25, 2015
لندن میں ان دنوں گیلی پولی کی جنگ کی صد سالہ تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے لئے لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبالہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ لندن میں ان دنوں گیلی پولی کی جنگ کی صد سالہ تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ تقریب میں دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔