ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ملالہ پر حملے کی شدید مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملزموں کی گرفتاری اور ملالہ سمیت اس کے اہل خانہ کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2012
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملزموں کی گرفتاری اور ملالہ سمیت اس کے اہل خانہ کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو فائل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قومی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملزموں کی گرفتاری اور ملالہ سمیت اس کے اہل خانہ کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان کے خلاف آپریشن والے علاقوں میں لڑکیوں کے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اورخواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں