فلموں کے لیے معاشرے پرمثبت اثرات والی کہانیاں لی جائیںزیبا بختیار

سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرے،زیبا بختیار


Cultural Reporter April 26, 2015
میری نئی فلم میں کہانی آج کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کہ لکھی جائے گی،زیبا بختیار، فوٹو: فائل

مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلموں میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا جائے جسکے مثبت اثرات معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار کا کہنا ہے کہان کی فلم آپریشن 021 بھی پاکستان میں ہونے والے حالات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا، انکا کا کہنا تھا کہ ان دنوں جس نئے پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں'جس کی کہانی بھی آج کے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جائے گی ۔ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں