تعلقات میں تناؤ کا ازالہ پاکستان کی سعودیہ عرب کولڑاکا طیارے واسلحہ با رعایت دینے کی پیشکش
بعض اہم سعودی مقامات پرتعینات پاکستانی فوجیوں کی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے، ذرائع
KARACHI:
پاکستان نے یمن بحران کے باعث سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں آنے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں سمیت جدیداسلحے کی رعایتی نرخوں پرفراہمی، فوجی تربیتی پروگرامزمیں وسعت اوربعض اہم سعودی مقامات پر تعینات پاکستانی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے پرمبنی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ حالیہ دورہ سعودی عرب میں غلط فہمیاں اور تناؤ دور کرنے میں کافی حدتک کامیاب رہی اور طے کردہ اہداف کے حصول کے حوالے سے یہ دورہ بڑی حدتک کامیاب رہا۔
پاکستانی قیادت نے جہاں سعودی قیادت کوسعودی سرزمین کوکوئی خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ایک بارپھر بھرپور فوجی تعاون کایقین دلایاوہاں سعودی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں بھی ہرممکنہ معاونت کی بات کی۔