نیشنل اسمبلی اور سینیٹ میں ملالہ پر حملے کے خلاف قرارداد مذمت منظور

قرارداد میں کہا گیا کہ پوری قوم ملالہ پر فخرکرتی ہے اور اس پر ہوئے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے

اسمبلی کے ارکان نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا اورکہا کہ حکومت ملالہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو سخت سزا دلائے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

نیشنل اسمبلی نے بدھ کو دہشتگردوں کے خلاف متفقہ طور پر قراداد منظورکی اور ملالہ یوسف زئی کی ہمت و عظم اور حوصلے کو سلام پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پوری قوم ملالہ پر فخرکرتی ہے اور اس پر ہوئے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

اسمبلی کے ارکان نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا اورکہا کہ حکومت ملالہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو سخت سزا دلائے۔

اسمبلی کے ارکان نے کہا کہ حکومت ملالہ اور اس کی ساتھی طالبات کے علاج کا بھی پورا خرچہ اٹھائے۔ سینیٹ میں بھی ملالہ پر حملے کی مذمت کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی۔


دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ملالہ یوسف زئی پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاورکی طالبات اورعوام نے ملالہ پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئےاس کی صحت یابی کے لئے دعائیں مانگیں اورملالہ کوپاکستان کا فخرقراردیا۔

لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ملالہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج میں شریک لوگوں نے ملالہ کی صحتیابی کے لئے دعائیں مانگی اور کہا کہ ملالہ قوم کی بیٹیوں کے لئے مشعلہ راہ ہے۔

بعض این جی اوز کے ارکان نے بھی لاہور پریس کلب کے باہر ملالہ پر حملے کی مزمت کی، مختلف اسکولز کے بچوں اور ٹیچرز نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ لیبرٹی چوک پر بھی ملالہ کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور بونڈ لیبر فیڈریشن نے بھی ملالہ کے حق میں آواز اٹھائی۔

Recommended Stories

Load Next Story