پاک فوج کے امدادی سامان سے بھرے 4 طیارے نیپال پہنچ گئے

پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 26, 2015
حکومت پاکستان کی جانب سے بھی نیپال کو امداد کی پیش کش کی گئی ہے۔ فوٹو: آن لائن

پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے امدادی سامان، طبی عملے اور فیلڈ اسپتال کے 4 طیارے کھٹمنڈو روانہ کر دیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 4 سی 130 طیارے کھٹمنڈو روانہ پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، سرچ اورریسکیو ٹیم ،30 بیڈ کا فیلڈ اسپتال اور اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے بھی نیپال کو امداد کی پیش کش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک جب کہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں