شہریار خان نے پی سی بی کے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہم ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں، چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک April 26, 2015
دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی، شہریار خان۔ فوٹو؛فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹم میں بہت خامیاں ہیں۔

اسلام آباد سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا۔ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

شہریار خان نے کہا کہ پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کوئی انجرڈ بھی ہوجائے تو اس کے متبادل میں بھی سینئرکھلاڑی ہوتے ہیں جس سے نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر موقع نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسکول کوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں بنائیں گے، یتیم بچوں کی بھی انڈر17 میں سلیکشن ہو گی۔ زمبابوے کے دورے کے لئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں