کراچی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

پولیس اہکار ڈیوٹی کے بعد واپس اپنے گھرون کو جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک April 26, 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور: سائٹ ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار صادق اور عادل ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ سائٹ ایریا میں رزاق انڈسٹری کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل صادق موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عادل زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں