پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر پہلا ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان کے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 135 رنز پرڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک April 26, 2015
کپتان ذکا احمد نے صرف 22 رنز کے عوض 6 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،فوٹو فائل

پاکستان نے پہلے ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ڈیف کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 185 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے کپتان ذکا احمد نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کپتان ذکا احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور صرف 22 رنز کے عوض 6 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر ذکا احمد کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

واضح رہے کہ پہلے ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز 19 اپریل کو لاہور میں ہوا جب کہ ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت بھارت،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |