کنگ خان کے وہ ڈائیلاگ جس کی بدولت فلموں نے کامیابی کی بلندی کو چھوُا

فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے ڈائیلاگ امریکی صدر براک اوباما نے بھی اپنے دورہ بھارت کے دوران ادا کئے


ویب ڈیسک April 27, 2015
فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے ڈائیلاگ امریکی صدر براک اوباما نے بھی اپنے دورہ بھارت کے دوران ادا کئے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان جہاں اپنی اداکاری میں کوئی ثانی نہیں رکھتے وہیں انہوں نے فلموں میں کئی ایسے ڈائیلاگ ادا کیے جو اتنے زبان زد عام ہوئے کہ عام زندگی کا حصہ ہی بن گئے۔

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے:

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے'' دو دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا، فلم میں شاہ رخ خان کی جاندار اداکاری بالی ووڈ میں ان کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور اس کے بعد ان کی بلاک بسٹر فلموں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوگیا، اس دلچسپ رومانوی فلم میں شاہ رخ خان نے راج ملہوترا اور اداکارہ کاجول نے سمرن کا کردار ادا کیا، فلم کی کہانی بیرون ملک رہائش پذیر لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کہ لڑکی کے گھر والے بھارت میں لڑکی کی شادی طے کرلیتے ہیں جس کے بعد محبت کے لئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، اس رومانوی فلم کے ڈائیلاگ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد آج بھی اتنے مشہور ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما بھی اپنے دورہ بھارت میں وہ ڈائیلاگ بولتے رہے۔

https://img.express.pk/media/images/01-dil-wale-dulhaniya1/01-dil-wale-dulhaniya1.webp
''سنریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں''

https://img.express.pk/media/images/02-dil-wale-duhaniya/02-dil-wale-duhaniya.webp
''کوئی بھی الو کا پٹھا صرف ایک انگوٹھی پہنا کر تم کو مجھ سے نہیں چھین سکتا،، تم میری ہو صرف میری''

فلم کچھ کچھ ہوتا ہے:

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر رومانوی فلم '' کچھ کچھ ہوتا ہے'' 16 اکتوبر 1998 کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر چھا گئی، فلم میں کنگ خان نے راہول کھنا اور اداکارہ کاجول نے انجلی شرما اور رانی مکھرجی نے ٹینا کا مرکزی کردار ادا کیا، فلم میں شاہ رخ خان کی جاندار اور رومانوی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا اور اس فلم کے دو ڈائیلاگ اتنے مشہور ہوئے کہ رومانوی کہانیوں کی جان بن گئے۔

https://img.express.pk/media/images/01-kuch-kuch-hota-hai1/01-kuch-kuch-hota-hai1.webp
''پیار دوستی ہے اگر وہ میری سب سے اچھی دوست نہیں بن سکتی تو میں اس سے کبھی پیار کر ہی نہیں سکتا کیوں کہ دوستی بنا کبھی پیار ہوتا ہی نہیں ،،، سمپل پیار دوستی ہے''

https://img.express.pk/media/images/02-kuc-kuch-hota-hai-1/02-kuc-kuch-hota-hai-1.webp
''ہم ایک بار جیتے ہیں، ایک بار مرتے ہیں، شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اور پیار بھی ایک بار ہی ہوتا ہے''

دیوداس

محبت میں سب کچھ قربان کردینے کے جذبے سے بھرپور لازوال فلم ''دیوداس'' بالی ووڈ میں منفرد مقام رکھتی ہے، فلم میں شاہ رخ خان نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کرکے آنے والے لڑکے دیوداس کا کردار ادا کیا جو اپنی پڑوسن لڑکی پارو کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے، پارو سے شادی نہ ہونے پر دیوداس ایک رقاصہ چندر مکھی کے پاس محبت بھلانے اس کی کوٹھی پر جانا شروع کردیتا ہے، ہندو ذات پات کے روایتی شکنجوں میں جکڑی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ ایشوریا رائے نے پارو اور مادھوری ڈکشٹ نے چندر مکھی کا کردار ادا کیا، فلم میں کنگ خان کے ڈائیلاگ نے شائقین پر اتنا گہرا اثر چھوڑا کہ فلم دیکھنے والے آج بھی ان الفاظ کے سحر میں گم ہیں۔

''بابوجی نے کہا گاؤں چھوڑدو،،سب نے کہا پارو کو چھوڑ دو،،پارو نے کہا شراب چھوڑ دو،،آج تم نے کہہ دیا حویلی چھوڑ دو،، ایک دن آئے گا جب وہ کہیں گے دنیا ہی چھوڑ دو''

https://img.express.pk/media/images/Shahrukh-devdas/Shahrukh-devdas.webp

محبتیں

شاہ رخ کی کامیاب فلموں میں ایک اور رومانوی بلاک بسٹر فلم ''محبتیں'' 27 اکتوبر 2000 کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر چھا گئی، اپنے بجٹ سے 500 گنا زائد کمانے والی فلم محبتیں میں شاہ رخ نے ایک ٹیچر راج آریان ملہوترا، اداکار امیتابھ بچن نے پرنسپل نارائن شنکر اور ایشوریا رائے نے میگا شنکر کا کردار ادا کیا، فلم میں شاہ رخ خان کے تین ڈائیلاگ نے کافی شہرت پائی۔

https://img.express.pk/media/images/01-muhabatten/01-muhabatten.webp
''محبت بھی زندگی کی طرح ہوتی ہے،،، ہر موڑ آسان نہیں ہوتا،، ہر موڑ پر خوشی نہیں ہوتی،، پر جب ہم زندگی کا ساتھ نہیں چھوڑتے پھر محبت کا ساتھ کیوں چھوڑ دیں''

https://img.express.pk/media/images/02-muhabbaten/02-muhabbaten.webp
''محبت میں شرطیں نہیں ہوتیں تو افسوس بھی نہیں ہونا چاہئے''

https://img.express.pk/media/images/03-muhabbaten/03-muhabbaten.webp
''میں آج بھی اس سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں اور اس لئے نہیں کہ کوئی اور نہیں ملی،، پر اس لئے کی اس سے محبت کرنے سے فرصت ہی نہیں ملتی''

اوم شانتی اوم

فلم ''اوم شانتی اوم'' کو بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے، اس فلم میں کنگ خان نے نہ صرف اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اس کو پروڈیوس بھی کیا، فلم میں شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کئے، فلم کے پہلے حصے میں جو ماضی پر مشتمل ہوتا ہے میں شاہ رخ خان نے ایک جونیئر آرٹسٹ اوم پرکاش اور دوسرے حصے میں مشہور فلمی اداکار اوم کپور کا کردار نبھایا ہے جب کہ دپیکا نے ماضی کا کردار ایک کامیاب ترین اداکارہ شانتی پریا اور دوسرا کردار ساندھیا کا کیا ہے۔

فلم میں جونیئر آرٹسٹ وقت کی مشہور ہیروئن کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے اور ہیروئن کے قتل کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔ فلم میں کرداروں کا دوسراجنم ہوتا ہے جس کے بعد قاتل کو سزادی جاتی ہے، اس فلم کے دو ڈائیلاگ بہت ہی مشہور ہوئے۔

https://img.express.pk/media/images/01-om-shanti-om1/01-om-shanti-om1.webp
''اتنی شدت سے میں نے تمہیں پانے کی کوشش کی ہے،، کہ ہر ذرے نے مجھے تم سے ملانے کی سازش کی ہے''

https://img.express.pk/media/images/02-om-shanti-om/02-om-shanti-om.webp
''کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے چاہے تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے''

ڈان

محبت، سسپنس اور ایکشن سے پھرپور فلم ''ڈان'' کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ڈبل کردار ڈان اور جے کا نبھایا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں پریانکا چوپڑا نے روما کا کردار ادا کیا، ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم کے کئی ڈائیلاگ مشہور ہوئے جن میں سے ایک ڈائیلاگ نے کافی شہرت پائی۔

https://img.express.pk/media/images/don/don.webp
''کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن میں فائدہ یا نقصان نہیں دیکھا جاتا بس انہیں کرنا ضروری ہوتا ہے''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں