ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے قرآن خوانی

وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے ملالہ یوسف زئی کے چچاسے فون پررابطہ کرکے طالبہ کی خیریت دریافت کی


Staff Reporter October 11, 2012
وزیرتعلیم کی ہدایت پرمنعقدہ قرآن خوانی میں قائم مقام ڈائریکٹراسکولز کراچی عطاء اللہ بھٹی ودیگر شریک ہوئے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی ہدایت پرسوات میں علم کی شمع روشن کرنے والی 14سالہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے ملالہ یوسف زئی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول مشن روڈمیں قرآن خوانی کااہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ملالہ یوسف زئی کی خدمات کے صلے میں اسکول کانام ان کے نام پرکردیاگیاتھا، وزیرتعلیم کی ہدایت پرمنعقدہ قرآن خوانی میں قائم مقام ڈائریکٹراسکولز کراچی عطاء اللہ بھٹی ودیگر شریک ہوئے۔

وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے ملالہ یوسف زئی کے چچاسے فون پررابطہ کرکے طالبہ کی خیریت دریافت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں