وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی

آرمی چیف نے برملا اعلان کر رکھا ہے کہ ایک بھی دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے کا اور ان کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا


Editorial April 27, 2015
دہشت گردوں کے خلاف اس بڑے پیمانے پر اپریشن کو پوری قوم کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت مزید 9دہشتگرد مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جیٹ طیاروں نے گزشتہ روز جمرود بازار سے0 15 کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف افغان بارڈر کے قریبی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے اور اسلحہ کا ایک ڈپو بھی تباہ ہوگیا۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کا اپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں دشمن کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کر دیا گیا ہے اور اب وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔

اس اپریشن کی کامیابی اس حقیقت سے عیاں ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے ورنہ ان کی طرف سے آئے دن ہولناک حملے ہوتے رہتے تھے جن میں زیادہ تر معصوم لوگ نشانہ بنتے تھے اور پوری قوم شدید غم و اندوہ میں مبتلا ہو جاتی تھی اس اعتبار سے اب عوام بہت حد تک سکون کا سانس لے رہے ہیں۔ ادھر آرمی چیف نے برملا اعلان کر رکھا ہے کہ ایک بھی دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے کا اور ان کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور ان کا چن چن کر قلع قمع کر دیا جائے گا۔

آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا ایک بیّن ثبوت یہ بھی ہے کہ جن علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے وہاں آئی ڈی بیز کو واپس ان کے گھروں میں بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف اس بڑے پیمانے پر اپریشن کو پوری قوم کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور پوری قوم اس آپریشن کی مکمل کامیابی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں