ماڈل ایان علی سے منی لانڈرنگ کی بھی انکوائری شروع کردی گئی

ملزمہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان وملزمہ کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔


Qaiser Sherazi April 27, 2015
ملزمہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان وملزمہ کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔ فوٹو: فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف ایف بی آرکی انٹیلی جنس نے منی لانڈرنگ کے جرم میں ازسرنو انکوائری شروع کردی ہے۔

کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے امکان کومستردکرتے ہوئے صرف کرنسی اسمگنگ کا کیس بنادیا ہے جس میں ملزمہ کی ضمانت پررہائی کاراستہ کھولا گیا ہے۔ ایف بی آرکی انٹیلی جنس ٹیم کے ذرائع نے رابطے پر تصدیق کی ہے کہ ملزمہ ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کے جرم میں تفتیش شروع کردی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انٹیلی جنس کے تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ ابھی یہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔

ملزمہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان وملزمہ کے مقدمے کی سماعت کل (منگل 28 اپریل کو) ہوگی۔ ملزمہ کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائرکیے جانے کاامکان ہے۔ چالان میںکسٹم ٹیم نے جن 2افرادکو بطور ملزم نامزد کیا ہے ان کے بارے میں رپورٹ ہے کہ وہ دبئی فرار ہوچکے ہیں۔ ان دونوں اویس احمد اور نجیب ہارون کودبئی جانے کی اجازت تفتیشی ٹیم نے ہی دی تھی۔ نجیب ہارون بیان دینے کے لیے دبئی سے ہی پاکستان آیا اور بیان ریکارڈ کراکے واپس چلاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں