رواں سال دہشت گردی کی شرح میں خاطرخواہ کمی

252واقعات میں51 اہلکار، 139شہری شہید جبکہ93 اہلکار اور 316 سویلین زخمی ہوئے


شبیر حسین April 27, 2015
گزشتہ 5 سال کے دوران8520 واقعات میں 28779 پاکستانی دہشت گردی کانشانہ بنے۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان میں رواں برس دہشت گردی کے واقعات میں خاطرخواہ کمی آئی ہے،یکم جنوری 2015سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے کل 252 واقعات ہوئے جن میں 93 سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ 51 جاں بحق ہوئے،ان واقعات میں 316 سویلین زخمی جبکہ 139 جاں بحق ہوئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے 8520 واقعات ہوچکے ہیں جن میں کل 28779 اموات ہوئی ہیں۔سرکاری دستاویزکے مطابق 2010 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 2061 واقعات ہوئے جن میں 1383 اہلکار زخمی ، 502 جاں بحق ہوئے جبکہ 3964 سویلین زخمی، 1454 افراد جاں بحق ہوئے ۔2011 کے دوران دہشت گردی کے کل 1680 واقعات ہوئے جس میں 1097 اہلکار زخمی ، 408 اہلکار جان بحق جبکہ 2553 سویلین زخمی اور 948 افراد جاں بحق ہوئے ۔2012 کے دوران دہشت گردی کے کل 1316 واقعات رونما ہوئے جن 727 اہلکار زخمی ،347 اہلکار جاں بحق جبکہ 2619 سویلین زخمی اور 816 افراد جاں بحق ہوئے۔2013 کے دوران مجموعی طور پر 1571واقعات ہوئے جن 1160 اہلکار زخمی ، 555 اہکار جاں بحق جبکہ 4192 سویلین زخمی اور 1239 افراد جاں بحق ہوئے۔اسی طرح2014 کے دوران دہشت گردی کے کل 1640واقعات ہوئے جن میں 892 اہلکار زخمی ، 434 اہکار جاں بحق جبکہ 2218 سویلین زخمی اور 672 افراد جاں بحق ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں