ورلڈالیون میں مزید 3 کرکٹرز کی شمولیت

ویسٹ انڈین ریکارڈو پاول جبکہ جنوبی افریقہ کے مورنانتو ہاورڈ اور آندرے جوہان سیمور نے ورلڈالیون کی نمائندگی۔۔۔

ویسٹ انڈین ریکارڈو پاول جبکہ جنوبی افریقہ کے مورنانتو ہاورڈ اور آندرے جوہان سیمور نے ورلڈالیون کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی تھی. فوٹو: فائل

پاکستان اسٹار الیون سے 2 ٹوئنٹی20 میچز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے والی ورلڈالیون میں مزید 3 کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔


یہ اعلان سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے کیا، انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین ریکارڈو پاول جبکہ جنوبی افریقہ کے مورنانتو ہاورڈ اور آندرے جوہان سیمور نے ورلڈالیون کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی تھی لہذا اس کا احترام کرتے ہوئے ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے،اب یہ تینوں کھلاڑی 18 اکتوبر کو ورلڈ الیون کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔
Load Next Story