غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل صفائی
لاہور:
غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جب کہ کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی کو ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر وکیل مدعی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب سابق صدر ٹی وی انٹرویوز دے سکتے ہیں تو عدالت میں کیوں نہیں پیش ہوسکتے، عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔