صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل کا مراسلہ عدالت کوموصول
صولت مرزا کےڈیتھ وارنٹ میں توسیع30اپریل کوختم ہورہی ہے اس لئے سزا پرعمل کےلئے تاریخ مقررکی جائے، جیل حکام کی درخواست
لاہور:
انسداد دہشت گردی کی عدالت کو صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل حکام کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو سینٹرل جیل کراچی کے توسط سے بھیجے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ میں توسیع کی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ اس کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کرے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو پہلے 19مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جانا تھی تاہم دونوں ہی مرتبہ اس کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔