لندن میراتھون میں شامل جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی

پال ایلیوٹ اور لورا ہاروے نے جب آدھی دوڑ مکمل کی تو وہ رشتہ ادواج سے منسلک ہوئے۔


ویب ڈیسک April 27, 2015
شادی ایسے منفرد انداز میں کرنا چاہتے تھے جو یادگار ہوجئے ، پال ایلیوٹ ،فوٹو مرر

FAISALABAD: وطن عزیز میں شادی کرنے یا نہ کرنے کے لئے بھاگنے کی خبریں تو سننا معمول کی بات لگتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک جوڑے نے بھاگتے بھاگتے شادی کرلی اور وہ بھی دوڑنے کے مقابلے کے دوران۔

برطانوی اخبار کے مطابق لندن میں سالانہ میرا تھون میں سیکڑوں لوگوں میں پال ایلیوٹ اورلورا ہاروے نامی ایک جوڑا بھی شامل تھا، دوڑ جب شروع ہوئی تو دونوں کنوارے تھے لیکن دوڑ کے عین درمیان میں جب دونوں نے 13 میل کا فاصلہ طے کرلیا تو وہ بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے جس کے بعد انہوں نے شادی شدہ جوڑے کی حیثیت سے اپنی ریس مکمل کی۔

پال کا کہنا ہے کہ وہ اور لورا منفرد انداز میں شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی لئے انہوں نے میراتھون میں شرکت کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے وہ بہت خوش ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں